یورپی زون کی تشویشناک مینوفیکچرنگ رپورٹ
جون کی یورو زون کی مینوفیکچرنگ رپورٹ پچھلے 22 مہینوں یعنی کم و بیش 2 سال کے عرصے کی کمزور ترین رپورٹ رہی ہے۔ آج جاری کی گئی رپورٹ اس لئے خاص ہے کہ ایک تو یہ یکم جولائی یعنی نئے معاشی سال کی ابتداء پر جاری کی جاتی ہے۔ اور دوسرا یہ رپورٹ صرف یورو زون کی بجائے گلوبل مینوفیکچرنگ رپورٹ کہلاتی ہے۔ مئی میں 54.6 فیصد کی صنعتی پیداوار جون کی اس رپورٹ میں 52.1 تک گر گئی۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے چیف بزنس اکانومسٹ کرس ولیمسن نے کہا کہ سروے کے نتائج کا اندازہ لگائیں کہ جون میں عالمی صنعتی پیداوار شدید ترین مندی کے پچھلے دو سال سے زیادہ کم ترین سطح پر آئی ہے۔ جون میں یورو زون کے ملک نیدرلینڈ کے علاوہ ہر ملک کی صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہوئی یہاں تک کہ سوئٹزرلینڈ میں بھی جسے صنعتی پیداوار میں چین کی طرح آل سیزنز اکانومی کہا جاتا ہے۔ کرس ولیمسن کے مطابق آج دنیا کورونا کے عروج کے دنوں سے زیادہ مندی کی شکار ہے خاص طور پر یورپ، اشیاء کے پیداواری آرڈرز میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے اور معیشت چلانے والوں میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ کرس ولیمسن یا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ یورپ سے شروع ہونیوالا معاشی بدحالی کا وہ طوفان ہے جو کہ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کے گا، شائد یہی کساد بازاری کی شروعات ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔