یورپیئن اسٹاکس کی اس ہفتے میں مثبت کارکردگی

پورپیئن مارکیٹس کے لئے یہ ہفتہ کافی عرصے کے بعد حوصلہ افزاء رہا۔ اس ہفتے کے آغاز میں یورپ کے لئے دو بڑے چیلنجز تھے، ایک تو روسی گیس کی سپلائی کا بحال ہونا اور دوسرا یورو کی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ کو کسی بھی طریقے سے کنٹرول کرنا۔ ظاہر ہے کرنسی کے نیچے آنے سے نہ صرف اسٹاکس پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ کماڈٹیز اور بانڈز کی حاصلات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ یہی یورپیئن اسٹاکس کے ساتھ ہو رہا ہے۔ لیکن 21 جولائی کو شیڈول کے مطابق روس نےنارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن سے گیس کی سپلائی بحال کر دی جس کے بعد یورو کی قدر میں بحالی دیکھی گئی اور پیریٹی لیول سے نیچے آیا ہوا یورو دوبارہ مسابقت سے اوپر جانا شروع ہو گیا۔ اسکے علاوہ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے چاہے شرح سود کے بڑھائے جانے کا ستمبر سے اعلان ہوا ہے تاہم کرسٹین لیگارڈ کی پریس بریفنگ کے اسٹاکس اور کرنسی دونوں پر مثبت اثرات ہی مرتب ہوئے ہیں ۔ جرمن ڈیکس 3.3 فیصد وسیع ہوئی۔ فرینچ سی۔اے۔سی 3 فیصد اسپینش آئی بیکس 1.5 فیصد اور برطانوی فٹ۔سی 1.8 فیصد کیپٹیلائزیشن حاصل کرنے میں اس کاروباری ہفتے کے دوران کامیاب رہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button