ٹوئٹر کی خریداری کے لئے ایلون مسک کو دیا گیا وقت ختم ہو گیا۔ ٹوئٹر انتظامیہ

ویب ڈیسک( نیوز رپورٹ: روبینہ کوثر) ۔ مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی انتظامیہ نے تصدیق کر دی ہے کہ معاہدے کے مطابق ایلون مسک کو ٹوئٹر ڈیل کی ادائیگی کے لئے دیا گیا وقت ختم ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اپریل میں معاملات طے پانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 54 ڈالر فی شیئرز کے مطابق مجموعی طور پر 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ٹوئٹر کے 5 فیصد سے زائد جعلی اکاونٹس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد اس ڈیل میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ایلون مسک کی طرف سے معاملات دوبارہ طے کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کو ادائیگی کے لئے امریکی سیکیورٹی ایکسچینج نے ایلون مسک سے رقم کی قانونی منتقلی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ بھی لی تھی۔ جس کے بعد ایلون مسک کی طرف سے متعدد بار 33 ارب ڈالر کی فوری ادائیگی اور باقی رقم کے لئے ایکوئٹی فائنانسنگ حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تاہم اپنے ایک انٹرویو میں ٹیسلا کے مالک نے موجودہ ڈیل کے کینسل ہونے کے امکان کا اظہار بھی کیا تھا۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق 2 جون کو رقم کی ادائیگی کے لئے دی گئی قانونی مہلت ختم ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد ایلون مسک کو رقم کی ادائیگی کے لئے ٹوئٹر انتظامیہ سے دوبارہ بات چیت کرنی پڑے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کی میعاد ختم ہونے پر کل ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی جو کہ 40 ڈالر فی شیئرز سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button