آسٹریلین ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلوی قومی ادارہ برائے شماریات (National Institute of Statistics ) نے اگست 2022 ء کا Retail sales Data جاری کر دیا ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ریٹیل سیلز میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق متوقع اضافہ 0.4 فیصد تھا۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ توقعات کے مطابق آئی ہے۔ لیکن اگر اس کا تقابلہ جولائی 2022 ء کے ساتھ کریں تو اس یں ریٹیل سیلز میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ موجودہ رپورٹ اگرچہ توقعات سے بہتر ہے لیکن یہ اعداد و شمار 2022 ء میں کم ترین سطح پر ہیں۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد آسٹریلین ڈالر (AUD ) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button