عالمی مارکیٹس کے لئے آج کا دن کیسا رہا ؟

اب تک عالمی مارکیٹس کے تمام سیشنز اختتام پزیر ہو چکے ہیں۔ ماسوائے امیریکن مارکیٹس کے جن میں ٹریڈنگ ابتدائی گھنٹوں میں ہے۔ آغاز کرتے ہیں یورپیئن مارکیٹس سے جس میں ایک بار پھر نارڈ اسٹریم 1 پائپ لائن موضوع بحث بنی رہی۔ ابتدائی گھنٹوں میں یورپی مارکیٹس کا میں قابل تجدید توانائی کے یورپی معیشت  میں ایک چوتھائی یعنی 25 فیصد  تک پہنچنے کا بینچ مارک ایک مثبت اور بڑی پیشرفت کے طور پر لیا گیا۔ تمام یورپی مارکیٹس ملے جلے رجحان کے ساتھ مثبت سطح پر بند ہوئیں  سوائے جرمن ڈیکس کے جو کہ نارڈ اسٹریم 1 میں گیس فلو کی کمی کے بعد 43 پوائنٹس منفی زون میں بند ہوئی۔ یورو نیکسٹ 4 پوائنٹس ۔ فرینچ سی۔اے۔سی 20 پوائنٹس اور سوئس اسٹاکس 28 پوائنٹس مثبت زون میں بند ہوئی۔ ایشیئن مارکیٹس میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ہینگ سینگ 79 پوائنٹس، ممبئی سینسیکس 306 پوائنٹس جبکہ جاپانی نیکائی 225  آج 215 پوائنٹس کی گراوٹ کی شکار ہوئی۔ چائینیز شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد 19 پوائنٹس منفی رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح آسٹریلین اسٹاکس 4 ہوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔ امیریکن مارکیٹس میں اسوقت ٹریڈنگ ہو رہی ہے لیکن تمام مارکیٹس ملے جلے رجحان کے ساتھ قدرے منفی زون میں ٹریڈ کر رہی ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button