امریکی CPI رپورٹ کے اعداد و شمار کا جائزہ

اکتوبر 2022ء کی CPI رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران امریکہ میں افراط زر (Inflation) کی شرح میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ متوقع اضافہ 0.6. فیصد تھا۔

سالانہ افراط زر 7.7 فیصد ہے جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل گذشتہ 12 ماہ کی افراط زر 8.0 رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

حقیقی ہفتہ وار آمدنی (Weekly Earnings) میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ گذشتہ رپورٹ میں بھی ہفتہ وار آمدنی اتنی ہی رہی تھی۔

حقیقی افراط زر (Core Inflation) کے اعداد و شمار

رپورٹ میں ماہانہ Core Inflation بھی توقعات کے سے زیادہ کم یعنی 0.3 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد افراط زر کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر 2022ء سے کیا جائے تو سابقہ رپورٹ (ستمبر 2022ء) کی رپورٹ میں Core Inflation کی شرح 0.6 فیصد رہی ہے۔ فوڈ اینڈ انرجی سیکٹر میں افراط زر 6.3 فیصد رہی ہے جبکہ 6.5 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل ستمبر 2022ء کے ڈیٹا میں اسی سیکٹر میں افراط زر کی شرح 6.6 فیصد رہی تھی۔ اس لحاظ سے بھی یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button