معاشی عدم استحکام، PSX میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان

پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام کی وجہ سے آج بھی PSX میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) انتہائی کم سطح پر آ جانے کے بعد سرمایہ کاروں میں انتہائی بے یقینی نظر آ رہی ہے۔ جس کے منفی معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر مرتب ہوئے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ کے شیئر والیوم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی سے 41020 پر آ گیا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40990 سے 41214 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 41 پوائنٹس گراوٹ سے 15446 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15441 اور بلند ترین لیول 15553 رہا۔

سرمایہ کاری میں کمی کے باوجود ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور کمرشل بینکنگ سیکٹرز کے اسٹاکس میں خریداری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج شیئر بازار میں 258 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 94 کی قدر میں تیزی، 146 میں مندی جبکہ 18 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button