US-EU Trade Deal کی غیر یقینی صورتحال کے دوران $3,400 کی سطح پر رکی ہوئی Gold Price

Eyes on US-EU Trade Talks, Fed Independence Fears Impact Gold Market

بین الاقوامی مارکیٹس میں Gold Price دو دن کی تیزی کے بعد منگل کو قدرے نیچے آ گئی، مگر US-EU Trade Deal کی غیر یقینی صورتحال اور Fed Independence پر بڑھتے خدشات نے مارکیٹ میں گہرے اثرات ڈال دیے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یکم اگست کی ڈیڈ لائن پر یورپی یونین کی برآمدات پر 30% ٹیرف کی دھمکی نے مارکیٹ میں پریشانی بڑھا دی ہے، جبکہ یورپی اتحاد نے ممکنہ جوابی اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

خلاصہ نکات

  • Gold Price $3,400 سے نیچے برقرار.

  • US-EU Trade Deal پر غیر یقینی صورتحال اور ٹیرف خدشات.

  • Fed Independence پر خدشات میں اضافہ.

  • ECB کا شرح سود 2.0% پر برقرار رکھنے کا امکان.

  • Gold Price تکنیکی طور پر $3,452 اور $3,500 کی سطح کو ٹیسٹ کرنے کے قریب.

  • نیچے کی جانب $3,358 پر سپورٹ لیول، مزید کمزوری کی صورت میں $3,316 کی سطح ٹیسٹ ہو سکتی ہے.

غیر یقینی صورتحال میں Gold Price کی پوزیشن

یکم اگست کی ڈیڈ لائن کے قریب آتے ہی US-EU Trade Deal پر بڑھتی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے. جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین کی برآمدات پر ٹیرف کی دھمکی مارکیٹ میں خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے۔

دوسری طرف، یورپی یونین کی جانب سے ممکنہ جوابی اقدامات پر غور اس بات کا اشارہ دے رہا ہے. کہ معاہدے کی امیدیں دھندلا رہی ہیں. جس سے Gold Price کے لیے سپورٹ کا امکان بڑھ رہا ہے۔

Fed Independence پر خدشات

امریکی Treasury Secretary کی جانب سے Fed Independence پر "Mandate Creep” کے الزامات اور صدر ٹرمپ کی جانب سے Federal Reserve کے چیئرمین جیروم پاول پر دوبارہ تنقید نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ شرح سود میں کمی نہ کرنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال نے Gold Price کے محفوظ پناہ گاہ کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Gold Price کا تکنیکی جائزہ.

منگل کے روز Gold Price $3,390 فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. جبکہ تکنیکی طور پر یہ ایک بڑھتے ہوئے چینل پیٹرن میں کنسولیڈیٹ ہو رہی ہے. جو ایک Bullish Bias کو ظاہر کر رہا ہے۔ روزہ RSI بھی 50 سے اوپر برقرار ہے. جو Gold Price میں مزید اضافہ کے اشارے دے رہا ہے۔

اسوقت سنہری دھات کیلئے  $3,452 کی تین ماہ کی ہائی اور $3,500 کی آل ٹائم ہائی سطحیں اگلا ہدف ہیں. اور ان سطحوں سے اوپر بریک ہونے کی صورت میں $3,630 کی سطح تک جانے کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب، $3,358 کی EMA سپورٹ لیول کے طور پر سامنے آ رہی ہے.  جس کے نیچے آنے کی صورت میں قلیل مدتی رفتار کمزور ہو سکتی ہے اور $3,316 کی 50-Day EMA تک کمی ہو سکتی ہے۔

Gold Price as on 22nd July 2025
Gold Price as on 22nd July 2025

موجودہ US-EU Trade Deal کی غیر یقینی صورتحال، Fed Independence پر خدشات اور ٹیکنیکل کنسولیڈیشن نے Gold Price کو $3,400 کے نیچے تو روک رکھا ہے. مگر مارکیٹ کی حساسیت اور یکم اگست کی ڈیڈ لائن قریب آنے کے باعث کسی بھی لمحے Bullish Breakout کے امکانات بڑھ رہے ہیں. جو سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button