گوادر پورٹ: New Shipping Lines اور Ferry Service to GCC شروع کرنے کا تاریخی منصوبہ.
New Shipping Lines and Ferry Service to GCC To Transform Gwadar into A Trade Hub
پاکستان نے Gwadar Port کی استعداد بڑھانے اور اسے علاقائی تجارت کا مرکز بنانے کے لئے New Shipping Lines اور Ferry Service to GCC کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے، جس سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کی معیشت کو نئی راہیں ملیں گی۔
Pakistani Ministry of Maritime Affairs میں وفاقی وزیر محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ یہ اقدام پاکستان کی علاقائی رابطے بڑھانے اور Gwadar Port کو بحیرہ عرب میں ایک مضبوط ٹرانز شپمنٹ اور لاجسٹکس مرکز بنانے کے وسیع حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔
خلاصہ
-
Gwadar Port کو New Shipping Lines سے جوڑنے کا اعلان.
-
Ferry Service to GCC کے ذریعے مسافروں اور کارگو کے لئے سستا اور براہ راست رابطہ.
-
وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ.
-
بلوچستان میں مقامی روزگار کے مواقع میں اضافہ.
-
شپ سروسز، ہاسپیٹیلٹی اور ٹرانسپورٹیشن میں نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی.
-
مقامی انفراسٹرکچر کی بہتری اور عالمی سمندری نیٹ ورک میں انضمام کی رفتار تیز کرنا.
گوادر پورٹ کی عالمی سطح پر New Shipping Lines کے ساتھ شمولیت
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ Gwadar Port کو مکمل طور پر عالمی سمندری نیٹ ورک میں شامل کیا جائے. تاکہ پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکے. اور بین الاقوامی سطح پر اس کا کردار مضبوط کیا جا سکے۔
اس کے لئے New Shipping Lines گوادر سے منسلک کی جائیں گی تاکہ سامان کی تیز اور موثر نقل و حمل ممکن ہو. اور موجودہ بندرگاہوں پر دباو کم کیا جا سکے۔
Ferry Service to GCC کے ذریعے علاقائی تجارت اور سیاحت کو فروغ
حکومت نے Ferry Service to GCC شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو نہ صرف Pakistani Exports میں اضافہ کرے گی. بلکہ اوورسیز پاکستانیوں اور سرحد پار تاجروں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس سے بلوچستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا. مقامی انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور معیشت کے مختلف شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔
نجی شعبے کی شمولیت اور مقامی روزگار کے مواقع
وفاقی وزیر نے کہا کہ Gwadar Port پر New Shipping Lines اور Ferry Service to GCC کے آغاز سے مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شپ سروسز، ہاسپیٹیلٹی اور ٹرانسپورٹیشن میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھے گی. جس سے بلوچستان کی معیشت میں نیا خون آئے گا۔
بین الاقوامی رابطے اور علاقائی تجارت میں اضافہ
مرین ٹائم منسٹری نے شپنگ کمپنیوں، میری ٹائم اتھارٹیز اور پورٹ آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے. تاکہ New Shipping Lines اور Ferry Service to GCC کے لئے تکنیکی، قانونی اور لاجسٹک فریم ورک مکمل کیا جا سکے. حکومت Gwadar Port کی اسٹریٹیجک اہمیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہے. تاکہ پاکستان علاقائی تجارت میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا سکے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



