Iran Israel جنگ میں شدت، US Dollar اور Gold کی قیمتوں میں اضافہ

US Dollar Gains Strength Despite Weak Data as Iran Israel Conflict Intensifies

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہو رہے ہیں اور Iran Israel War کی شدت نے Financial Markets کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ صدر Donald Trump کے ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ میں شمولیت کی خبروں نے US Dollar کو مزید مضبوطی دی ہے جبکہ سرمایہ کار Gold کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خرید رہے ہیں۔

Trump اور Netanyahu کا رابطہ اور Iran پر  مشترکہ حملے کی افواہیں. 

Axios کی رپورٹ کے مطابق President Donald Trump نے اسرائیلی وزیراعظم Netanyahu سے فون پر بات کی اور ایران کے جوہری ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران Iran  نے Israel پر بیس کے قریب میزائل داغے. جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیلی دفاعی نظام  نے روک لیا ۔ تاہم اس کے باوجود کئی میزائلز اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب بھی ہوئے.

ان حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں. جبکہ گزشتہ روز سے اسرائیلی حملے بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں اور  ایران کے شہر Tehran اور Karaj میں بھی زوردار دھماکے سنے گئے۔

Trump کا Iran کیلئے سخت پیغام: Unconditional Surrender

President Donald Trump نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران کو Unconditional Surrender کی وارننگ دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر Khamenei کی موجودگی کا بھی پتہ ہے لیکن فی الحال ان پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ پیغام بتاتا ہے کہ Middle East Conflict مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

فوجی نقل و حرکت اور Gold کی طلب میں اضافہ

White House کے ذرائع کے مطابق امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے بھیج دیے ہیں. جبکہ جنگی خطرات کے پیش نظر سرمایہ کار Gold کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ رہے ہیں۔ اس وجہ سے اسکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

Trump کا Iran کیلئے سخت پیغام: Unconditional Surrender

President Donald Trump نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایران کو Unconditional Surrender کی وارننگ دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر Khamenei کی موجودگی کا بھی پتہ ہے لیکن فی الحال ان پر حملہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ پیغام بتاتا ہے کہ Middle East Conflict مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

امریکی معیشت کے کمزور اعدادوشمار کے باوجود US Dollar کی طاقت

حال ہی میں جاری ہونے والے کمزور US Retail Sales اور Industrial Production ڈیٹا کے باوجود US Dollar Index (DXY) نے 98.86 کی سطح عبور کرلی ہے، جو چار دنوں کی بلند ترین سطح ہے۔ آنے والے Initial Jobless Claims، Housing Starts، Building Permits اور FOMC Policy Decision سے Greenback کی سمت مزید واضح ہوگی۔

عالمی مارکیٹس پر اثرات اور مستقبل کی توقعات

ماہرین کے مطابق Iran Israel War کی شدت سے US Dollar اور Gold دونوں کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ سرمایہ کار FOMC Policy Decision کے ساتھ ساتھ خطے کی کشیدگی پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Gold Price as on 18th June 2025
Gold Price as on 18th June 2025

جغرافیائی سیاسی تنازعہ کیا ہوتا ہے؟

جغرافیائی سیاسی تنازعہ اس کشیدگی یا جھگڑے کو کہتے ہیں جو دو یا زیادہ ممالک یا خطوں کے درمیان سیاسی، علاقائی یا طاقت کے مفادات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس میں فوجی کارروائیاں، سفارتی دباؤ یا جنگ کی دھمکیاں شامل ہو سکتی ہیں، جو دنیا بھر کے امن اور معیشت پر گہرے اثرات ڈالتی ہیں۔

ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بارے میں کیا معلومات ہیں؟

ایران اور اسرائیل کا تنازعہ تاریخی، سیاسی اور مذہبی بنیادوں پر کھڑا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے اور اسرائیل کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ بھی اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کی دھمکی دی ہے۔ اس کشیدگی نے پورے مشرق وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

سونا محفوظ سرمایہ کاری کیوں سمجھا جاتا ہے؟

دنیا بھر میں سونا سب سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب بھی کسی ملک یا خطے میں جنگ، معاشی بحران یا غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو سرمایہ کار سونے کی طرف رخ کرتے ہیں۔ اس وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ سرمایہ کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ بن جاتا ہے۔

جغرافیائی سیاسی واقعات مالی منڈیوں کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟

جب کہیں بھی جنگ، حملے یا سیاسی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو مالی منڈیوں میں خوف اور غیر یقینی صورتحال بڑھ جاتی ہے۔ اس سے کرنسی، اسٹاک مارکیٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔ ایسے موقع پر سرمایہ کار سونا یا محفوظ کرنسی خریدتے ہیں تاکہ اپنے پیسے کو خطرے سے بچا سکیں۔ اسی وجہ سے تاجر اور سرمایہ کار ان عالمی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں تاکہ وقت پر درست فیصلہ کر سکیں۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button