امریکی CPI رپورٹ: گولڈ، اسٹاکس اور عالمی کرنسیز میں تیزی
امریکہ کی اکتوبر 2022ء کی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے توقعات سے زیادہ مثبت رہے ہیں۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کی طلب میں کمی جبکہ گولڈ، اسٹاکس اور عالمی کرنسیز میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ CPI کے نتیجے میں سونے (Gold) کی قیمت 32 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1739 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ دو ماہ کے بعد گولڈ دوبارہ اس سطح پر آیا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیئم (Palladium) 47 ڈالرز سے زائد کے اضافے کے ساتھ 1910 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ سب سے زیادہ تیزی پلاٹینیم (Platinum) میں دیکھی جا رہی ہے جو کہ 44 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1033 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ جبکہ چاندی (Silver) بھی 60 سینٹس اضافے کے ساتھ 21.70 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔
امریکی CPI رپورٹ کے اجراء سے قبل درجہ مسابقت سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا یورو ڈیٹا کے اجراء کے بعد ایک زبردست Bullish Rally کے ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں (EUR/USD) 1.0150 کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) رپورٹ کے اجراء سے قبل 1.1450 سے نیچے گراوٹ کا شکار تھا جبکہ رپورٹ کے بعد 2.5 فیصد تیزی کے ساتھ 1.1630 پر انتہائی مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی CPI رپورٹ کے ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انتہائی دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر اور اسکی حاصلات (Gains) میں نمایاں کمی کے بعد اسٹاکس کی قدر میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ Dow Jones ڈیٹا کے اجراء کے بعد 725 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 725 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33239 پر آ گئی ہے۔ جبکہ Nasdaq بھی اس کے بعد 472 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 10832 پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف S&P بھی 119 مستحکم ہو کر 3867 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔