برطانوی مینوفیکچرنگ پرفارمنس اینڈیکیٹر رپورٹ جاری کر دی گئی۔
برطانوی مینوفیکچرنگ پرفارمنس انڈیکس ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق ملک میں صنعتی پیداواری شعبے کی سرگرمیاں پچھلے 25 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں۔ رپورٹ کے ابتدائی تخمینے کے اعداد و شمار میں تبدیلی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنعتی شعبے کی تیار شدہ اشیاء اور خریداروں کا انڈیکس 52.1 ہے جبکہ ابتدائی تخمینہ 52.2 تھا۔ ایس اینڈ پی گلوبل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں برطانوی صنعتی پیداوار کو پچھلے دو سال کی کم ترین سطح پر دکھایا گیا ہے۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق کاروباری مومینٹم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق تیار شدہ اشیاء کے آرڈرز میں 5 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیداواری حجم میں نمایاں کمی کے بعد برطانوی مینوفیکچرنگ انڈسٹری تاریخی گراوٹ کی شکار ہے۔ موجودہ اعداد و شمار سے سال کے تیسرے کوارٹر کے صنعتی شعبے کی پیداوار کے تخمینے میں بھی کمی متوقع ہے۔ اس رپورٹ کے بعد یقینی طور پر ٹریڈ رپورٹ اور کرنٹ اکاونٹ کے بیلنسز اور سرپلس میں بھی کمی کی توقع ہے۔ ڈیٹا کے مطابق برطانوی انڈسٹری کو خریداری کے نئے آرڈرز بھی نہیں مل رہے جس کی وجہ سے انڈسٹری اپنے ملازمین کو بڑی تعداد میں فارغ کر سکتی ہے۔ اسکے علاوہ جی۔ڈی۔پی میں بھی واضح کمی ہو سکتی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے متوقع اعلان کے بعد صنعتی پیداوار پر اثرات مرتب ہونے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔