نان فارم پے رول (NFP ) کے اثرات: سونا ( Gold ), اسٹاکس اور کرپٹو میں تیزی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ
آج توقعات سے زیادہ بہتر امریکی نان فارم پے رول رپورٹ (U.S Non Farm Payroll Reports ) جاری کی گئی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ مثبت رہے ہیں۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد اسٹاکس (Stocks) اور کماڈٹیز (Commodities ) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ڈالر انڈیکس ( DXY ) اور اس سے منسلک محکمہ خزانہ کے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains ) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سونا (Gold ) آج 38 ڈالر اضافے کے بعد 1685 ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 1688 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ عالمی مارکیٹ (Global Market ) میں سنہری دھات کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پلاڈیم (Palladium ) آج 88 ڈالرز اضافے کے بعد 1894 ڈالرز فی اونس پر فروخت ہو رہی ہے۔ دیگر قیمتی دھاتوں کی قدر میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ڈالر انڈیکس (DXY ) کے نیچے آنے کے بعد کرپٹو کرنسیز (Crypto Currencies ) کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بٹ کوائن (BTC ) 700 ڈالرز اضافے کے بعد 20932 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایتھیریم ( ETH ) آج نان فارم پے رول (Non Farm Payroll report ) کے اجراء کے بعد 70 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1665 ڈالرز فی اونس پر مثبت ٹرینڈ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ لائٹ کوائن (LTC ) 7 ڈالرز اضافے کے بعد 67 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر میں بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks ) میں بھی تیزی کی زبردست لہر دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی ڈالر (USD ) اور اس سے منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains) میں کمی کے بعد Dow Jones میں 526 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 32527 کی سطح پر مسلسل تیزی کے مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ Nasdaq بھی 163 پوائنٹس اوپر 10508 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ S&P بھی 64 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3786 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) اسوقت 261 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 14717 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
آج امریکی ڈالر (USD ) میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کے بعد اس کے مقابلے میں یورو (EUR ) دوبارہ 0.9930 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یورو کی طلب (Demand ) میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اور یورو درجہ مسابقت کی طرف مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسوقت یورپی کرنسی 0.9930 کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD ) میں بھی تیزی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ امریکی لیبر رپورٹ (U.S Labour Report) کے اجراء کے بعد سے 1.330 فیصد اوپر 1.1310 کی سطح پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر(USD/CHF) اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد سے مجموعی طور پر 1.807 فیصد گراوٹ کے بعد سے 0.9950 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔