Cryptocurrency محدود رینج میں ٹریڈ ، Sam Bankman-Fried کے خلاف فیصلہ.

Sam Bankman - Central Figure in the Biggest Crypto Scandal of History Faces 100-Year Prison Sentence and Fine?

Cryptocurrency محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں . جس کی بنیادی وجہ FTX Gate Scandal کے مرکزی کردار Sam Bankman-Fried کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ہے . جسے جمعہ کے روز فیڈرل کورٹ کی 12 رکنی جیوری نے محفوظ کیا تھا. قانونی ماہرین کے مطابق کیس میں عائد الزامات چونکہ ثابت ہو چکے ہیں . جس کے بعد کرپٹو  تاریخ کے سب سے بڑے سکینڈل کے مرکزی کردار Sam Bankman- کو 100 سال قید کی سزا اور جرمانہ ہو سکتے ہیں . 

دوران سماعت کئی بار ڈرامائی موڑ آئے . بانی FTX نے ایک مرتبہ پھر دوہرایا کہ Alameda کی چیف ایگزیکٹو Caroline Ellison سمیت انکے اسٹاف نے فنڈز ٹرانسفر بارے انھیں بے خبر رکھا اور انھیں معاشی بے ضابطگیوں کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا . سماعت کے اختتام پر جج  نے ریمارکس دئیے کہ کیا آپکی بے خبری میں دھوکہ دہی کی عمارت تعمیر کر لی گئی . 

یہ اس مقدمے کے سب سے اہم لمحات تھے ، تاہم Sam Bankman نے نہ صرف صحت جرم سے انکار کیا بلکہ Caroline پر الزام بھی لگایا کہ money laundering انکا ذاتی فعل تھا جس سے انکے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا . انہوں نے اپنی سابق چیف ایگزیکٹو کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے اسرار کیا کہ وہ ریگولٹری اداروں کے ساتھ مل کر انھیں نہ کردہ جرائم کی سخت سزا دلوانا چاہتی ہیں

Cryptocurrencies پر اس مقدمے کے کیا اثرات مرتب ہوئے .؟

اپنے قارئین کی بتاتے چلیں کہ گزشتہ برس اکتوبر میں FTX کے دیوالیہ ہونے کے بعد اس کیس کو مکمل ہونے میں 13 ماہ کا عرصۂ لگا . 

اکتوبر  2022ء میں Alameda اور FTX کی مبینہ طور پر bankruptcy ہونے سے Crypto کی 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر انڈسٹری کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا اور ان کو حقیقی وجود رکھنے والی currencies کی طرح central bank اور regulatory body کے ذریعے کنٹرول کی منصوبہ بندی سامنے آئی۔

امریکی عدالتوں میں crypto exchanges کے خلاف  درجنوں مقدمات قائم کئے گئے اور ان کے بطور commodity trade پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ FTX اسکینڈل  جو کہ Binance کے ساتھ فروخت کے معاہدے سے منظر عام پر آیا تھا جو آج خود بھی  اسی خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔

Bankman کے خلاف مقدمے نے درجنوں Crypto نیٹ ورک اور exchanges کو مفلوج کر دیا اور بالآخر کروڑوں ڈالر liquidity رکھنے والے یہ ادارے اپنے اختتام کو پہنچے جن میں Kraken اور Paxos جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ Coinbase اور دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج Binance ان تحقیقات کی زد میں آئے جو کہ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاؤن میں تبدیل ہوئے۔

 

Crypto انڈسٹری کی صورتحال اور متوقع ردعمل.

یورپین سیشنز کے دوران Bitcoin کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے .BTC آج 83  ڈالرز سے اضافے کے ساتھ  35000  کی نفسیاتی سطح اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

کرپٹو کرنسیز کی محدود رینج میں ٹریڈ ، سیم بنکمن فرائیڈ کے خلاف فیصلہ.

قیمت میں 1$ کے اضافے  سے Ethereum (ETH) محدود رینج اپنائے 1889 کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1858 سے 1911 کے درمیان ہے۔

 

 

litecoin میں بھی 093 فیصد کمی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 72 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا  ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ  یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 14 ڈالرز کی بحالی ہوئی.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button