USDJPY میں قدرے منفی جھکاؤ، FOMC کے پیش نظر محدود رینج

USDJPY قدرے منفی رجحان کے ساتھ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی وجہ FOMC کا فیصلہ ہے۔ جسکے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر جمعرات کو امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

USDJPY پر اثر انداز ہونیوالے عوامل

ایشیائی فوریکس سیشنز (Asian Forex Sessions) کے دوران USDJPY کی طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر دونوں کرنسیز کا جائزہ لیا جائے تو جاپانی ین بھی بینک آف جاپان کی سپورٹ کے بغیر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگرچہ جاپانی مانیٹری پالیسی کا اعلان بھی رواں ہفتے کے دوران کیا جائے گا
تاہم گورنر اوئیڈا پہلے ہی نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا کہہ چکے ہیں۔ لیکن اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ جس سے جاپانی ین اختتام ہفتہ تک اپنی کھوئی ہوئی قدر حاصل کر سکتا ہے۔

FOMC کا فیصلہ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

جہاں جاپانی ین دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں بیک فٹ پر ہے۔ وہیں امریکی ڈالر کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے وہ جاپانی ین کی کمزوری سے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔ FOMC کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے جس کے اختتام پر جمعرات کے روز شرح سود (Interest Rate) کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

گذشتہ 15 ماہ سے جاری سخت مانیٹری پالیسی کے بعد اب ٹرمینل ریٹس میں مرحلہ وار نرمی کا امکان ہے۔ جس کے بارے میں جیروم پاول اور دیگر پالیسی ساز ارکان سگنلز دے چکے ہیں۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مثبت اعداد و شمار اور Headline Inflation میں کمی سے Cash Rates Raising Program معطل ہونے کی پیشگوئی مضبوط ہوئی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یہ 2 سالوں کے دوران پبلش ہونیوالی مثبت ترین رپورٹ ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر گراوٹ کا شکار اور 140.00 کے نفسیاتی مارک (Psychological Level) دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس کے بریک ہونے پر بیئرش ریلی وسعت اختیار کر جائے گی۔

USDJPY میں قدرے منفی جھکاؤ، FOMC کے پیش نظر محدود رینج

موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 139.45, 138.45 اور 136 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 140.05, 140.90 اور 141.10 ہیں۔ تیسری مزاحمتی حد عبور کرنے پر امریکی ڈالر انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ جبکہ پہلے سپورٹ لیول سے نیچے Bearish Regression Channel شروع ہو جاتا ہے۔ جس کا اختتامی پوائنٹ 135 سے نیچے ہے۔ تاہم یہاں پر کسی ٹریگر کے بغیر کسی بڑی ریلی کا امکان موجود نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button