پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کاروباری دن کا مثبت اختتام

آج دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اختتامی سیشن (Closing Session) میں مارکیٹ مثبت سطح پر بند ہوئی ہے۔ پاکستانی اسٹاکس عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں تیسری عالمی جنگ کے خدشے کے پیش نظر آنیوالی مندی کی لہر سے شدید متاثر ہوئے ۔ تاہم بعد ازاں بین الاقوامی طور پر روس اور امریکہ کے درمیان تناؤ میں کمی کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی تیزی کی لہر دکھائی دی۔

آج KSE100 میں دن کا اختتام 186 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42983 پر ہوا ہے جو کہ 43 ہزار کے نفسیاتی مارک کے بالکل قریب ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 43097 اور کم ترین لیول 42782 رہی ہے جبکہ دوسری طرف KSE30 میں کاروباری سرگرمیاں 108 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15816 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج یہ 15871 تک اوپر اور 15687 کی کم گرین سطح کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا۔ آج شیئر بازار میں 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button