دیوالیہ کرپٹو ٹریڈنگ پلیٹ فارم تھری ایرو کیپیٹل کے مفرور بانی ممکنہ طور پر دوبئی میں دفاتر قائم کر رہے ہیں۔

جولائی کے آغاز سے تھری ایرو کیپٹل کے بانی ارکان اور انتظامیہ غائب ہو گئے تھے جسکی وجہ سے انکے خلاف غبن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے کے بعد سرمایہ کاروں اور ٹریڈرز کا سرمایہ کی رقم کی وصولی اور ریکوری کی کاروائی رکی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ تھری ایرو کیپٹل جو کہ کرپٹو کرنسی ہیج کی انتظامی کمپنی اور کرپٹو لینڈنگ پلیٹ فارم ہے نے سرمایہ کاروں کی رقوم کی وصولیاں معطل کر دی تھیں اور بعد ازاں انکے خلاف قانونی کاروائی کا سنگاپور میں آغاز کیا گیا تھا ۔ منظر عام سے غائب ہو گئے تھے ۔کائل ڈیویز اور زہوسو نے مبینہ طور پر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ انہوں نے سنگاپور میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں اور وہ دوبئی میں اپنا سیٹ اپ قائم کر کے سرمایہ کاروں اور قرض خواہوں سے رابطہ کریں گے۔ تھری ایرو کیپیٹل کے بانی جوڑے نے آخر کار اپنی روپوشی ختم کر کے دوبئی میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے اور بین الاقوامی وکلاء کی فرم کے زریعے قانونی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے معاونت حاصل کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button