امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) پیریٹی لیول سے اوپر سست روی کا شکار ۔

امریکی ڈالر US Dollar کے مقابلے میں گزشتہ روز سے قدر بحال کرتا ہوا یورو (EUR/USD ) آج دن بھی 1.0040 سے 1.0050 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا تاہم یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کے اعلان کے بعد مسلسل درجہ مسابقت ( Parity Level ) کے قریب سست روی کا شکار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی تقریر میں اگرچہ 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود پیں تو اضافہ کیا گیا ہے تاہم انہوں نے مستقبل میں دوبارہ اتنے پوائنٹس اضافے پر کسی قسم کا اعلان یا تبصرے سے گریز کیا۔ جس سے ازسر نو بحال ہوتے ہوئے یورو کے سرمایہ کاروں نے سائیڈ لائن اختیار کر لی۔ جس کے بعد اگرچہ یورو پیریٹی لیول سے اوپر ہے تاہم صرف چند ٹریڈنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ۔

ٹیکنیکی تجزیہ

نیچے کی طرف 1.0050 جو کہ اسوقت اسکے ٹھہراؤ کہ سطح پھی ہے اور نفسیاتی سپورٹ بھی اور پیریٹی لیول عبور کرنے سے پہلے نفسیاتی حد (Resistance ) بھی تھی ۔ اس کو قائم رکھنا درجہ مسابقت (Parity Level ) کو بچانے کے لئے انتہائی اہم پوائنٹ بھی ہے۔ کیونکہ اس سے نیچے آنے کی صورت میں یورو اپنی حرکاتی اوسط ( 20SMA ) 0.9950 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہو جاتا۔ ۔ اس سطح سے اوپر نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 1.0100 ہے جو کہ سب سے مضبوط نفسیاتی حد ہے۔ اگر یورو اسے عبور کر کے اپنی سپورٹ بنا لیتا ہے تو اس سے اوپر 1.0175 کو اپنا ہدف بنا سکتا ہے یہ بھی ایک Static Level ہے جبکہ تیسری نفسیاتی حد (Psychological Resistance ) 1.0200 ہے ۔ دریں اثناء ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) کا انڈیکیٹر 70 سے زرا سے اوپر ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ نیچے کی طرف اصلاح (Correction ) کا مزید امکان موجود ہے۔ Urdu Markets

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر US Dollar کے مقابلے میں یورو ( EUR/USD ) ایشیائی سیشنز کے دوران وسط ستمبر سے لے کر اب تک اپنی بلند ترین سطح 1.0100 تک پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد یورپی مرکزی بینک (ECB ) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے انتظار میں یورو کی ٹریڈ میں سست روی دیکھی گئی۔ تاہم اس کے بعد اگرچہ مرکزی بینک نے 75 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ تو کر دیا تاہم مستقبل میں شرح سود میں اضافے کا کوئی بھی لائحہ عمل دینے سے انکار کر دیا ۔ جس کی وجہ سے یورو کے سرمایہ کاروں نے یورو کو فروخت کرنا شروع کر دیا ۔ تاہم معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں ہورو کی قدر میں تیزی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button