USDJPY میں 146 کے قریب مندی، US Nonfarm Payroll رپورٹ کے انتظار میں US Dollar دباؤ کا شکار

FOMC Decision couldn't change the investor's sentiment towards selling Positions

USDJPY میں 146 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . US Nonfarm Payroll رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں  جبکہ بدھ کے روز FOMC کے فیصلے سے بھی فیڈرل ریزرو US Dollar  کے بارے میں Investors Sentiment کو تبدیل نہیں کر پایا . Red Sea  میں Housi Rebels کے حملوں کے باعث بین الاقوامی تجارت کی بندش سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم بھی کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے . ان تمام عوامل کا وزن USD پر محسوس ہو رہا ہے.

US Nonfarm Payroll رپورٹ کے متوقع اثرات.

گزشتہ روز FOMC کے فیصلے  اور Rate Hike Program پر  بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح جنوری 2023ء کا ۔یہ ڈیٹا بحران کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ Federal Reserve اور European Central Bank کی  مستقبل میں Monetary Policies  بارے کسی حد تک  بےیقینی کی وجہ سے  دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  سے Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

US Nonfarm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط. لیکن اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے US Labor Markets میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے، فارمز کے ورکرز اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔

Middle East War اور Red Sea Seizure کے اثرات.

7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 26 ہزار افراد جان بحق اور 70 افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے. گزشتہ روز کئے جانیوالے US Oil Shipment پر حملے سے US Dollar اور Commodities کے سرمایہ کاروں میں پوزیشنز فروخت کرنے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar میں منفی  رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ  South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے  ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 146 کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر Correction  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY میں 146 کے قریب مندی، US Nonfarm Payroll رپورٹ کے انتظار میں US Dollar دباؤ کا شکار
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ مندی کی  ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 145.60 , 144.60 اور 143.80 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  146.80 , 147.30 اور 147.80 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 148 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button