Genisis Global کی اثاثوں کی تحلیل پر عائد پابندی عارضی ہے۔ ایمینڈا کاؤوی

FTX اسکینڈل کے بعد Crypto Investment Bank کی شراکتی کمپنی Genisis Global نے اپنے سرمایہ کاروں اور صارفین کے لئے اثاثوں کی تحلیل اور سرمائے کے انخلاء پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرپٹو پلیٹ فارم کے مطابق اثاثوں کی تحلیل پر پابندی FTX کے اسکینڈل اور دیوالیہ ہونے کے بعد عائد کی گئی ہے تاہم صارفین کی رقوم کی سیکورٹی کو یقینی بنا کر رقوم کے انخلاء پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کمپنی کے ذمہ واجب الادا قرضوں کا حجم 2.8 بلیئن ڈالرز سے زائد ہے۔ تاہم کمپنی کے طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی کی ٹریڈنگ اور کسٹڈی کی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ جینیسس کی بنیادی کمپنی ڈیجیٹل کرنسی گروپ (DCG) کوائن ڈیسک کی بھی مرکزی کمپنی ہے۔

کمپنی کی کمیونیکیشن اور مارکیٹنگ کی نائب صدر ایمینڈا کاؤوی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایف۔ٹی ایکس گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے اور ہیک ہونے کے نتیجے میں نیٹ ورکس میں موجود بے ربطگی کی وجہ عائد کی گئی ہے۔ نیٹ ورک کی حفاظت کو یقینی بنا کر صارفین کو اپنے اثاثے تحلیل کرنے کی سہولت بحال کر دی جائے گی۔ ایمینڈا کاؤوی کا کہنا ہے کہ ایف۔ٹی۔ایکس کا اسکینڈل کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے جس نے تمام کرپٹو نیٹ ورکس کو عدم استحکام کا شکار کر دیا ہے۔ تاہم کاؤوی کا کہنا ہے کہ تحلیل کے عمل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین کو رقوم کے انخلاء کی اجازت کے دی جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button