جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر مستحکم، USD بیک فٹ پر

آج ایشیائی فاریکس سیشنز (Pacific Asia FX Sessions) کے دوران جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ امریکی ڈالر آج کی NFP رپورٹ کے انتظار میں بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ آج جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.118 فیصد مندی کے ساتھ 135.1100 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جبکہ جاپانی ین کے ہی مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.84 فیصد گراوٹ کے ساتھ 142.1500 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.141 فیصد مندی کے ساتھ 92.0200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے اور 0.6810 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) آج 0.05 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9150 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر آج 0.112 فیصد کمی کے ساتھ 1.0680 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.11 فیصد اوپر 0.6380 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button