WTI Crude Oil کی قدر 73 ڈالرز سے تجاوز کر گئی. United States اور اتحادی ممالک کے Houthi Rebels پر حملے

Air strikes hit various locations in Yemen , Iran has captured British Oil Tanker in Gulf

WTI Crude Oil کی قدر 73 ڈالرز سے تجاوز کر گئی. گزشتہ روز United States اور اتحادی ممالک کے Houthi Rebels پر حملوں کے بعد Red Sea میں Bab almandab Strait کے قریب Cargo Shipments بحال کروانے کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے . تاہم Iran کی جانب سے Strait of Hormuz کے قریب British oil Tanker کو پکڑنے اور عملے کو یرغمال بنائے جانے سے Global Supply Disruption کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں اضافہ ہوا ہے .

United States اور اتحادی ممالک کے Yemen پر حملے WTI Crude Oil پر کیسے اثر انداز ہوئے؟

آج امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ Global Logistic Routes پر عالمی تجارت جو معمول پر لانے کے لئے گزشتہ رات سے Yemen کے مختلف اہداف پر کامیابی سے Airstrikes جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایران اور دیگر تمام اسرائیل مخالف قوتوں کے لئے ایک  واضح پیغام ہے کہ United States اور اسکے اتحادی ممالک اپنی ذمّہ داریوں کے لئے کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے.

اس سے قبل White House کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ   جنگی بحری جہاز کے ٹوماہاک کروز میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں یمنی داراحکومت صنعا اور Red Sea میں حوثیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی بندرگاہ الحدیدہ بھی شامل ہے۔

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو نشانہ بنا رہے ہیں. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Crude Oil Prices میں اضافہ ہوا .

British Oil Tanker پر قبضہ ، برطانوی حکومت کا ردعمل.

ادھر برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں حملوں کی توثیق کے علاوہ .Iran پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے Strait of Hormuz کے قریب سے اسکے Oil Tanker کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اسکے عملے کو بھی یرغمال بنا لیا گیا ہے . اس واقعے سے رسد کا عالمی توازن بگڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں Crude Oil کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ،

مارکیٹ کی صورتحال.

European Sessions کے دوران WTI Crude Oil  کی قدر اضافے کے ساتھ 73 ڈالر فی بیرل سے اوپر آ گئی ہے.

WTI Crude Oil کی قدر 73 ڈالرز سے تجاوز کر گئی. United States اور اتحادی ممالک کے Houthi Rebels پر حملے
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی 79 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران اس کی قدر میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے .

Brent Crude Oil
Brent Crude Oil

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button