کرپٹو اپڈیٹس: بٹ کوائن شدید گراوٹ کے بعد 17 ہزار سے نیچے، ایتھر 11 سو ڈالر پر

آج بھی کرپٹو مارکیٹ میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بائنانس۔ایف ٹی ایکس معاہدہ اور پھر اس ڈیل کے 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بائنانس انتظامیہ کی طرف سے FTX کی معاشی دستاویز کے معائنے کے بعد ڈیل کینسل کرنے کا اشارہ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈیل کے اعلان کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بائنانس کی طرف سے یونیوالے معاہدہ منسوخ ہونے کے اشاروں کے بعد مارکیٹ رواں سال مئی کے بعد پہلی بار اتنی گراوٹ کی شکار ہوئی ہے۔

ایف۔ٹی۔ایکس کی معاشی دستاویز کے جائزے کے بعد بائنانس نے اپنے روائتی حریف FTX کی معاشی صورتحال کو دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب قرار دیا ہے۔ جس کے بعد کرپٹو مارکیٹ میں اتنی اتنی شدید سیلنگ ہوئی ہے کہ اگر اسے سال کا تیسرا کرپٹو کریش کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ بٹ کوائن گزشتہ تین سال کی کم ترین سطح 16279 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن (BTC ) کی قدر میں 5 ہزار ڈالرز فی کوائن ( 25 فیصد) کی گراوٹ واقع ہوئی ہے جبکہ 90 بلیئن ڈالرز سے زائد کا سرمائے کا انخلاء کرپٹو مارکیٹ سے گزشتہ دو روز کے دوران ہوا ہے۔ ٹیکنیکی اعتبار سے یہ کرپٹو کا رواں سال کے دوران ہونیوالا سب سے بڑا کریش ہے۔ ایتھیریم (ETH) بھی اپنے تینوں سپورٹ لیولز توڑ کر 1153 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن شدید گراوٹ کے بعد دوبارہ اپنے Bearish Zone میں داخل ہو گیا ہے۔ صرف دو روز قبل 71 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ ہونیوالا لائٹ کوائن (LTC) 35 فیصد گراوٹ کے بعد 52 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ FTX Token اپنی 95 فیصد قدر کھو کر 48 گھنٹوں کے دوران 21 ڈالرز سے محض 2 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر کریش ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button