OGDC چھ سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا، نئے دریافت شدہ ذخائر کا انتظام سنبھال لیا.

Directorate General of Petroleum issued notification for successful bidding.

OGDC چھ سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے . آج Pakistan Stock Exchange میں کاروباری دن کی ابتدا کے ساتھ ہے اسکی Shares Price اپر کیپ کر گئی. جس کی بنیادی وجہ Directorate General of Petroleum کی طرف سے نومبر 2023 کے دریافت شدہ ذخائر کی کامیاب Bidding کے بعد سندھ اور بلوچستان کے ذخائر کا انتظام باضابطه طور پر کمپنی کو دیا جانا ہے .

OGDC کی طرف سے کامیاب Bidding ، کن علاقوں کا کنٹرول دیا گیا ہے؟

PSX اور London Stocks Exchange  کے ٹریڈنگ سیشن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ Kotri ، Gambat اور Saruna میں دریافت شدہ ذخائر کامیاب نیلامی کے بعد Oil and Gas Development Company کو دے دئیے گئے ہیں . جن کی ڈرلنگ گزشتہ برس نومبر میں کی گئی تھی ، جبکہ دیگر اشتراک میں Pakistan Petroleum Limited اور Pakistan Oilfields Limited بھی شامل ہیں . تاہم سندھ کے انتظام مکمل طور پر کمپنی کے پاس رہیں گے .

OGDC چھ سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا، نئے دریافت شدہ ذخائر کا انتظام سنبھال لیا.
PSX Circular about OGDC

 

کمپنی کا تعارف.

OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔

اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج OGDCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز گذشتہ ہفتے کی Closing سے ہوا جو کہ 124 روپے کی سطح پر تھی تاہم پہلے آدھے گھنٹے کے دوران نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد یہ 133 روپے 53 پیسے پر آ گئی ۔ ۔ اسوقت یہ 9 روپے 32 پیسے کے اضافے سے اسی لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ سطح پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے

OGDC
OGDC

.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button