سلور کی قدر میں اتار چڑھاؤ، طویل المدتی Bullish رجحان

سلور کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ تاہم اسکا طویل المدتی رجحان Bullish نظر آ رہا یے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے وائٹ میٹل سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس دوران یہ 24.40 کی کم ترین سطح سے 26 کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سلور امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے۔

امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کا سب سے زیادہ ایڈوانٹیج کماڈٹیز بالخصوص میٹلز نے حاصل کیا۔ تاہم آج ایشیائی سیشنز سے ہی سلور محدود رینج میں قدرے منفی سمت اختیار کئے ہوئے ہے۔ لیکن اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کسی بڑی گراوٹ کی پیشگوئی نہیں کر رہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 سے اوپر ہے جو over bought ہونے کی علامت ہے۔

اس لحاظ پر موجودہ سطح پر ایک محدود اصلاح (Correction) نظر آ رہی ہے۔ جس میں یہ اپنی گذشتہ روز کی کم ترین سطح 24.40 کے قریب آ سکتا ہے۔ تاہم اس کے بعد سائیڈ لائن Bulls کی سپورٹ حاصل کر کے یہ اپنے مخصوص انداز میں Bullish. ٹرینڈ لائن اختیار کرتے ہوئے دوبارہ 26 کے نفسیاتی مارک کی طرف ریلی جاری رکھ سکتا ہے۔

 

مارچ کے وسط سے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر سلور کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 24 ڈالرز فی اونس سے اوہر آ گیا۔ اسوقت یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب ہے۔ جبکہ یہ 20 روزہ متحرک حرکاتی اوسط کے پوائنٹ 25.15 سے اوپر ہے۔ اس لئے جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سلور کی تمام طویل المدتی Moving Averages اسکی قلیل المدتی 20SMA سے خاصی نیچے ہیں۔ اس طرح ٹیکنیکی چارٹ Bullish ٹرینڈ لائن کے وسط میں مضبوط بنیادوں پر ٹریڈ کی نشاندہی کر ریا ہے۔

فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار اور محتاط مارکیٹ موڈ

آج فیڈرل ریزرو امریکی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران عالمی بینکنگ بحران کے باعث آج کا فیصلہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔معاشی ماہرین شرح سود (Interest Rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی توقع ظاہر کر رہے ہیں۔ اس صورت میں سلور کی طلب میں کمی آ سکتی ہے۔

تاہم اگر FOMC نے پالیسی ریٹس برقرار رکھے تو سلور 26 سے اوپر جمپ کر سکتا ہے۔ لیکن جمعرات کے روز یورپی مانیٹری پالیسی U.S Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields کو منفی سمت میں دھکیل سکتی ہے۔ ایسے میں سفید دھات دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کر لے گی۔

سپورٹ لیولز اور مزاحمتی حدیں

سلور اسوقت 25.10 کی سپورٹ ہر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس سے نیچے نفسیاتی سطح (Psychological level) 25.00 ہے۔ اور دوسری سپورٹ لیول 24.80 ہے۔ ان دونوں کے درمیان 24.93 اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اس طرح 24.80 سے 25.10 سب سے حساس لیول ہے۔ جس کے درمیان اتار چڑھاؤ نظر آ سکتا ہے۔ یعنی یہاں پر Bulls اور Bears کے درمیان کشمکش جاری رہے گی۔ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 25.70, 26.05 اور 26.60 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button