پاکستانی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

پاکستانی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے شرح سود کو بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا ہے۔

پاکستانی مانیٹری پالیسی کی تفصیلات

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جون کیلیے شرح سود (Interest Rate) 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ اپریل اور مئی کی معاشی رپورٹس (Financial Reports) میں افراط زر (Inflation) کی سطح کم ہوئی ہے۔

پاکستانی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی کے سبب مقامی طلب (Local Demand) پر دباؤ رہے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق مئی کا کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 38 فیصد کی بلند سطح پر تھا لیکن سروے کے مطابق جون میں مہنگائی کی سطح کم ہو گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان پریس ریلیز کے مطابق جون سے افراط زر میں واضح کمی آئے گی۔ کیونکہ عالمی مارکیٹ (Global Market) میں زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جس کے مثبت اثرات پاکستان میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مرتب ہوں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button