بینک الحبیب لیمیٹڈ کی فائنانشل رپورٹ: شیئر والیوم میں اضافہ۔

بینک الحبیب لیمیٹڈ نے ستمبر سے دسمبر پر مشتمل کوارٹر کی فائنانشل رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے بعد اس کے شیئر والیوم میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے آج اپنے شیئر ہولڈرز کی غیر معمولی میٹنگ کے بعد 7 روپے فی شیئر Dividend ڈیکلیئر کیا ہے۔ جو کہ ہولڈنگ شیئرز کا 70 فیصد حصہ بنتا ہے۔ تاہم کمپنی نے کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز کا اعلان نہیں کیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں بینک کی جمع کروائی گئی ڈیکلیریشن کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع 5 کروڑ 75 لاکھ روپے رہا۔ شیئر کیپیٹل میں 1 کروڑ 11 لاکھ 14 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جو کہ گذشتہ کوارٹر کی نسبت 45 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں جاری مالیاتی بحران کے باوجود یہ انتہائی مثبت نتائج ہیں۔

بینک الحبیب کے اسٹاکس پر اثرات

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے باوجود بینک الحبیب لیمیٹڈ (BAHL) میں متاثر کن شیئر والیوم اور کیپیٹلائزیشن ریکارڈ کی گئی۔ آج کے سیشن میں BAHL میں 44 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ ٹریڈرز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ بھی دکھائی دی۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 52 روپے 50 پیسے سے 55 روپے 93 پیسے کے درمیان رہی۔ تاہم اسکی اسٹاک ویلیو میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ کئی ماہ سے ہولڈ کئے گئے شیئرز کی مسلسل فروخت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button