امریکی سی۔پی۔آئی کے بعد یورپیئن مارکیٹس کی کارکردگی کا جائزہ۔

برسلز( یورپیئن مارکیٹس سمری)۔ امریکی سی۔پی۔آئی کے جاری ہونے کے بعد یورپی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا لیکن کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا ہے۔ اسٹاکس 600 مارکیٹ جو کہ پورے یورپی کمیشن کی مشترکہ مارکیٹ ہے میں دن بھر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن کم والیوم اور زیادہ تر سرمایہ کاروں کے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود دن کے اختتام پر انڈیکس میں 0.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ برطانوی فٹ۔سی آج توانائی کے ممکنہ بحران اور خاص طور پر موسم سرما میں گیس اور تیل کی قلت کے تخمینے کے بعد مکسڈ ٹرینڈ میں رہی لیکن دن کا اختتام 0.5 فیصد کے منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔ یہی صورتحال جرمن ڈیکس میں بھی دیکھنے میں آئی جہاں مارکیٹ کا اختتامی سیشن 0.1 فیصد کے منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔ اگر بات کریں فرینچ سی۔اے۔سی کی تو مکسڈ ٹرینڈ دن کے اختتام پر 0.3 فیصد مثبت رجحان۔ اٹلی کی اسٹاک مارکیٹ اٹالین فٹ۔سی ایم۔آئی۔بی میں بھی یہی رجحان رہا لیکن اختتامی سیشن میں تیزی کی ایک اچھی لہر کے بعد 0.7 فیصد پھیلاؤ کا معقول اختتامیہ دیکھنے کو ملا۔ اسپینش آئی۔بیکس میں اختتامی سیشنز کے دوران 0.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ روسی اسٹاکس میں بھی مکسڈ ٹرینڈ رہا لیکن دن کا اختتام 0.85 فیصد منفی زون میں ہوا۔ اسی طرح سوئٹزرلینڈ کا ایس۔ایم۔ آئی انڈیکس میں دن کا اختتام بغیر کسی تبدیلی کے کل کی سطح پر ہی ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button