GBPUSD کی قدر میں بحالی . US NFP اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال.

لیبر ڈیٹا منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ڈالر کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی پاؤنڈ 1.2400 کے قریب آ گیا ہے . 

GBPUSD کی قدر میں بحالی وسعت اختیار کر گئی ہے . جس کی بنیادی وجوہات US NFP کا توقعات سے منفی ڈیٹا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہیں. اعداد و شمار پبلش ہونے کے بعد  امریکی ڈالر کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی پاؤنڈ 1.2400 کے قریب آ گیا ہے .

ادھر مشرق وسطیٰ کے حالات اور ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب الله کی جانب سے دھمکیوں سے بھی سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اور امریکی ڈالر کی طلب میں کمی نوٹ کی گئی ہے . زیل میں ان تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیں گے .

امریکی لیبر ڈیٹا GBPUSD کی قدر میں بحالی کے لئے کیسے مددگار ثابت ہوا. ؟

امریکی لیبر رپورٹ جاری ہونے کے بعد ڈالر انڈیکس اور اس سے لنکڈ اثاثوں میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ، جس کا ایڈوانٹیج برطانوی پاؤنڈ سمیت تمام ٹریڈنگ اثاثوں نے حاصل کیا . توقع سے منفی ریڈنگ سے فیڈرل ریزرو کے لئے آنے والے عرصے میں Policy Tightening Cycle جاری رکھنا مشکل ہو جائیگا . یہ وہ فیکٹر ہے جو امریکی ڈالر کو دباؤ میں رکھے ہوئے ہے .

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3 لاکھ 36 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 3 لاکھ 30 ہزار آئے تھے۔

US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی

بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔

رہورٹ کی ہیڈلائن  توقعات سے منفی رہی اور  Unemployment Rate بڑھ کر 3.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.8 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.2 فیصد پر آ گیا ہے۔

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 3 لاکھ 48 ہزار کانٹریکٹس کینسل ہوئے جبکہ 86 ہزار اضافے  توقع تھی۔ اسی طرح صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 36 ہزار ملازمین نکالے گئے۔ خیال رہے کہ ان میں 16 ہزار اضافے کی توقع تھی

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے منفی اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد خاصی مایوس کن  رہی ہے۔  گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی ڈالر کی طلب میں کمی .

مشرق وسطیٰ کے بگڑتے ہوئے حالات ، غزہ میں معصوم شہریوں کی ہلاکتیں اور پانی و خوراک کی ترسیل بند ہونے سے موجودہ صدی کا سب سے بڑا المیہ جنم لے رہا ہے . جبکہ اس جنگ میں اسرائیل کو امریکہ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے . جس کے بعد عرب و اسلامی ممالک میں حکمرانوں کے لئے امریکہ کی اعلانیہ سپورٹ مشکل ہو گئی ہے .

آج ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب الله کے سربراہ حسن نصراللہ نے امریکہ اور یورپ سمیت تمام مغربی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری جنگ بندی اور معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو دنیا میں اسرائیلی اور اسکی پشت پناہی کرنے والے بھی محفوظ نہیں رہیں گے .

انہوں نے تنبیہ کی کہ امریکہ لبنان کو دھمکیاں نہ دے . کیونکہ ان کے پاس امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لئے درکار جدید میزائل موجود ہیں . ادھر امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے کے دوران اپنے دوسرے دوسرے دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں . جنگ میں وسعت کے خدشے سے عالمی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے . جس کا براہ راست ایڈوانٹیج دیگر تمام کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثوں کو حاصل ہوا ہے .

تکنیکی تجزیہ .

4 گھنٹوں کے ٹیکنیکی چارٹ پر 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 70 سے اوپر آ گیا۔ یہ ریڈنگ بلش ریلی شروع ہونے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ جس سے اوپر کیطرف مزید اہداف حاصل ہونے کی توقع ہے   اسکا کینڈل چارٹس 20 روزہ موونگ ایویج سے اوپر ہے  ، جس سے بلش ارتکاز کے زیر اثر بحالی کی لہر وسعت اختیار کر سکتی ہے .

GBPUSD کی قدر میں بحالی . US NFP اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال.

نیچے کی طرف 1.2360 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2300 نفسیاتی اور ٹیکنیکی سپورٹ کا کردار اردا کر رہی ہے۔ یہاں سے نیچے اسکی 200SMS بریک ہو جائے گی۔ جو کہ اسے بیئرش ریگریشن چینل کی طرف دھکیل دے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button