گولڈ کی قدر میں زبردست تیزی، قدرتی گیس اور کروڈ آئل بھی مستحکم

آج Commodities Market میں سونے کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ قدرتی گیس (Natural Gas) اور کروڈ آئل کی قدر بھی مستحکم نظر آ رہی ہے۔ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کر لینے کے بعد کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ آج سنہری دھات موجودہ سیشن میں 17 ڈالرز جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1780 کی مزاحمتی حد عبور کرتے ہوئے 1787 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ Platinum میں اگرچہ موجودہ سیشن کے دوران قدرے مندی نظر آ رہی ہے تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1042 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Palladium بھی 47 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1914 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی (Silver) بھی 0.18 فیصد کے اضافے کے ساتھ 22 ڈالرز کی مزاحمتی حد (Resistance) عبور کرتے ہوئے 22.31 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ صنعتی بیرومیٹر کہلانے والی دھات تانبا ( Copper) آج 8 ہزار ڈالرز فی ٹن ( 3.77 ڈالرز فی پونڈ) کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

آج خام تیل کی طلب (Demand) میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ Brent موجودہ سیشن کے دوران 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ 88.43 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ WTI بھی 2 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 81.47 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) آج 0.06 ڈالرز اوپر 7.03 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر مستحکم ہے۔ آج امریکی Heating Oil ایک ماہ کے بعد دوبارہ 90 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

زرعی اجناس میں موجودہ سیشن کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گندم 3 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 324 ڈالرز فی ٹن جبکہ Palm Oil آج 100 رنگٹس کی گراوٹ کے ساتھ 4003 ملائیشین رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ Soyabeans 0.10 فیصد مستحکم ہو کر 417 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے دوسری طرف مکئی (Corn) 0.04 فیصد کمی کے بعد 6.60 ڈالرز فی من میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کپاس (Cotton) موجودہ سیشن کے دوران 0.05 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 0.86 ڈالرز فی پونڈ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button