آج NZD/USD مسلسل تیسرے دن Bullish مومینٹم اختیار کئے ہوئے

گذشتہ دنوں 0.5800 کی سطح سے بھی نیچے گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) میں امریکی PPI انڈیکس کے مایوس کن ڈیٹا کے اجراء کے بعد متاثر کن 9 فیصد سے زائد کی بحالی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ امریکی PPI کے بعد دوسری بڑی پیشرفت نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (RBNZ) کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں ہونیوالا 75 پوائنٹس کا اضافہ ہے جس کے بعد کیوی ڈالر انتہائی Bullish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ اور یہ 0.6260 سے اوپر مستحکم ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ آج کے سڈنی سیشنز (Sydney Sessions) کے بعد ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific Sessions) کے دوران NZD/USD کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کو گزشتہ روز Thanksgiving اور آج Black Friday کی چھٹیوں اور فائنانشل سینٹر وال اسٹریٹ (Wall Street) کے بند ہونے کے باعث سرمایہ کاروں کی کوئی بھی سپورٹ نہیں مل رہی جبکہ اس کے برعکس سڈنی سیشنز اور ایشیائی سیشنز میں نیوزی لینڈ ڈالر کو ٹریڈنگ فلور پر زبردست سپورٹ حاصل رہی ہے۔ جس سے اسکی Bullish ریلی مسلسل جاری ہے۔ جبکہ PPI Flash نے بھی امریکی ڈالر کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔ وال اسٹریٹ کی ٹریڈ سوموار کے امریکی سیشنز میں بحال ہو گی جس کے بعد بھی فیڈرل ریزرو (Fed) کے شرح سود کے حتمی فیصلے تک نیوزی لینڈ ڈالر اپنا جارحانہ موڈ جاری رکھ سکتا ہے۔ دوسری طرف کیوی ڈالر کی پیشقدمی کی ایک اور بڑی وجہ Retail Sales Report میں افراط زر 0.4 آنا بھی ہے جبکہ متوقع شرح 0.5 فیصد تھی۔ اسطرح آنیوالے دنوں میں بھی اسکا Bullish مومینٹم جاری رہنے کی توقع ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اسوقت NZD/USD اپنی 20SMA اور 100SMA سے اوپر ہے تاہم یہ 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے اور اسے بار بار ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسکے Bullish مومینٹم کے جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ 65 فیصد Bullish اور 15 فیصد Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways رویے کا حامل ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 65 پر ہے جو کہ اگرچہ کمزور Bullish مومینٹم ظاہر ہو رہا ہے تاہم امریکی ڈالر کے بالکل کارنر ہونے کی وجہ سے Bulls یہاں پر کیویز کو ایک بڑی اسٹرینتھ حاصل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اگر یہاں سے اوپر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے اوپر 0.6285 اور 0.6353 جبکہ تیسری بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 0.6400 پر ہے جو کہ اسکا انتہائی اہم نفسیاتی مارک بھی ہے۔ اگر موجودہ لیول سے نیچے اسکے سپورٹ لیولز دیکھیں تو پہلی نفسیاتی سپورٹ 0.6245, دوسری 0.6210 اور تیسری 0.6185 ہے۔ اسکے محور 0.6350 اور مزاحمتی حد (R1) کے قریب 0.6289 ہے۔ جبکہ اسکا طویل المدتی منظر نامہ Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button