آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا جبکہ NZX میں مثبت رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گذشتہ روز امریکی Thanksgiving اور آج Black Friday کی تعطیل کے باعث امریکی Wall Street میں بھی ٹریڈنگ سیشن نہیں ہوا جس کے باعث آج اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ASX200 انڈیکس محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 7259 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اب تک انڈیکس میں 55 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ASX کی نسبت زیادہ تیزی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11382 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 12382 اور کم ترین لیول 11301 ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں اب تک 1 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔