اکتوبر 2022ء کی امریکی Durable Goods رپورٹ جاری۔
امریکہ کی اکتوبر 2022ء کی Durable Goods Orders رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2022ء کے دوران Durable Goods کے آرڈرز میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 0.4 فیصد اضافہ متوقع تھا۔
اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ ستمبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہی اضافہ 0.4 فیصد ریکارڈ کی گیا تھا جبکہ نظرثانی کے بعد یہ 0.3. فیصد تک آ گیا تھا۔ اس لحاظ سے جاری کی گئی رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت ہے اور اس کے مثبت اثرات امریکی معیشت اور معاشی اعشاریوں (Economic Indicators) پر مرتب ہوں گے۔ لیکن یہ رپورٹ ابتدائی سطح کی ہے اس میزن آئندہ ہفتے کے اعداد و شمار بھی شامل کئے جائیں گے۔ اس طرح نظرثانی شدہ رپورٹ حتمی ہو گی جو کہ یکم دسمبر تک Revised Data کے نام سے جاری ہو گی۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس ڈیٹا سے فیڈرل ریزرو (Fed) کی سخت مانیٹری پالیسی کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جس کی بنیادی وجہ مجموعی طور پر معیشت پر افراط زر کے اثرات ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔