امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی Bullish ریلی کا ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) میں تیزی کا رجحان ہے۔ یورو 0.9800 کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو توڑتے ہوئے
0.9846 کی سطح پر آ گیا ہے۔ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے اجراء کے بعد پہلی بار یورو نے یہ لیول دوبارہ حاصل کیا ہے۔
یورو کا ٹیکنیکی جائزہ ۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) آج اپنی جمعے کی سطح کے آخری سرے پف ہے۔ یورو کے 20SMA کا کیپ 0۔9846 کے بعد اب 0.9900 کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مومینٹم انڈیکیٹر مثبت سطح پر اوپر کی طرف جا رہا ہے۔ اگر ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکیٹر (RSI ) کا مشاہدہ کریں تو یہ 44 کی سطح کے قریب کسی بھی سمت کے بغیر (Directionless ) موجود ہے آنیوالے چند گھنٹوں کے دوران یورو بالکل نیوٹرل معلوم ہو رہا ہے۔
اسوقت یورو 20 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط ( 20SMA) اور 100 گھنٹوں کی حرکاتی اوسط کے درمیان میں ہے۔ ان میں سے کوئی بھی یورو کی کسی بھی خاص سمت اور رجحان کو ظاہر مپیں کر رہا۔ کیونکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اپنے محور (Pivots ) کے بالکل درمیان میں ہیں۔ جن سے یورو کی کوئی بھی سمت (Direction ) ظاہر نہیں ہو رہی۔ اگر ہم اس سے اوپر کے سپورٹ لیولز دیکھیں تو یہ 0.9720, 0.9665 اور 0.9610 بنتی ہیں ۔ جبکہ نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 0.9860, 0.9900 اور 0.9945 ہیں۔
بنیادی جائزہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/ USD ) اسوقت 0.9840 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیونکہ آج امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کی حاصلات ( Gains ) میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہیں۔ بنیادی طور پر آج یورو میں تیزی کا رجحان نہیں بلکہ امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ یورو کے ٹیکنیکی انڈیکٹرز اسکا 40 فیصد رجحان نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں جو کہ یقینی طور پر یہ سرمایہ کار 0.9900 کی سطح سے اوپر اپنی ٹریڈ کی سمت کا تعین کریں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔