یورو (EUR) ڈالر (USD) کے مقابلے میں 1.0200 کے قریب پہنچ گیا۔
محض تین گھنٹے قبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) درجہ مسابقت (Parity Level) سے نیچے 0.9965 کی سطح پر گراوٹ کا شکار تھا تاہم امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے مثبت اعداد و شمار کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں زبردست کمی دیکھی گئی اور یورو (EUR) کے Bulls ایک بار پھر سرگرم ہو گئے۔ تیزی کی اس ریلی کے نتیجے میں یورو نے کئی مزاحمتی اور نفسیاتی حدیں عبور کیں۔ 0.9985, 1.0015, 1.0045, 1.0115 اور 1.0145 کی پانچ حدیں محض ایک گھنٹے میں عبور کرنے کے بعد اب یورو کا اگلا ہدف 1.0200 کی بڑی نفسیاتی حد ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے دباؤ میں آنے کی سب سے بڑی وجہ افراط زر (Inflation) میں کمی کے باعث کماڈٹیز اور گولڈ کی خریداری پر کساد بازاری (Recession) کے خطرات کم ہونے پر کی وجہ سے اسٹاکس اور کماڈٹیز کے علاوہ یورو، برطانوی پاؤنڈ اور ین کی طلب میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
گزشتہ تین گھنٹوں کے مومینٹم کا جائزہ لینے پر واضح ٹرینڈ لائن Bearish سطح 1.0000 کی 100SMA سے اوپر بن رہی ہے۔ جبکہ اسوقت یورو 1.0145 کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسکا مومینٹم انڈیکیٹر اسے انتہائی Bullish ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ 20SMA اوپر کی حرکاتی اوسط سے زیادہ اوپر نظر آ رہی ہے۔ یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسے ایک انتہائی مثبت زون میں ظاہر کر رہے ہیں۔ ہورو کیلئے سب سے مضبوط ٹیکنیکی حد 1.0188 کی سطح ہے جسے عبور کرنے کے بعد یورو 1.0200 کی بڑی نفسیاتی حد بھی بآسانی عبور کر لے گا۔موجودہ سطح سے اوپر یورو کے مزاحمتی لیولز 1.0190, 0.1216 اور 0.1245 ہیں۔ جبکہ موجودہ سطح سے اسکے سپورٹ لیولز 1.0090, 1.0040 اور 0.9995 ہیں۔ اسوقت یورو کے مومینٹم انڈیکیٹر اسے 85 فیصد Bullish جبکہ 10 فیصد Bearish اور 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا جھکاؤ اور ارتکاز مکمل طور پر Bullish ہے۔جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکی خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔