نیوزی لینڈ ڈالر(NZD/USD) دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کیوی ڈالر مئی 2020ء کے بعد اپنی کم ترین سطح 0.6000 پر آ گیا ہے۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ پہلے سے شرح سود میں اضافہ کر چکا ہے اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے متعدد اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ ڈالر کے ساتھ منسلک کرنسیز جاپانی ین اور آسٹریلین ڈالر کی قدر میں کمی سے کیوی ڈالر بھی متاثر ہو رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔