نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک کا شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک (Reserve Bank Of New Zealand ) نے شرح سود ( Interest rate ) میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بھی اتنے پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس لحاظ سے یہ اضافہ توقعات کے مطابق رہا ہے ۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹنگ میں 75 بنیادی پوائنٹس اضافے کی تجویز زیر غور تھی تاہم تمام مالیاتی پہلو مدنظر رکھتے ہوئے 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے تا کہ نیوزی لینڈ ڈالر (NZD ) اور افراط زر (Inflation ) کو کنٹرول کیا جا سکے۔ یہ آسٹریلوی مرکزی بینک ( Reserve Bank Of Australia ) کی پالیسی کے برعکس ہے جس نے گزشتہ روز صرف 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ رواں سال کے دوران نیوزی لینڈ میں پانچویں بار شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے اگرچہ اسٹاکس (Stocks ) پر کچھ دباؤ متوقع ہے تاہم نیوزی لینڈ ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔