سلور کی قدر میں کمی ، امریکی ڈالر کی بحالی اور FOMC کا انتظار

نقرئی دھات 25 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔

سلور کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ US Sessions کے آغاز پر نقرئی دھات 25 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی بڑی وجوہات امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر اور FOMC میٹنگ کا انتظار ہے جو رواں ہفتے شروع ہونیوالی ہے۔

سلور نئے ہفتے کے آغاز میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور گذشتہ ہفتے کے لیول پر ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم 24.50 ڈالر پر اسے فوری اور مضبوط سپورٹ مل رہی ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کر چکے ہیں رواں ہفتے فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار مارکیٹ موڈ کو کنٹرول کر رہا ہے۔

سلور کی قدر پر FOMC میٹنگ کے اثرات

رواں ہفتے 26 جولائی کو Federal Reserve مانیٹری پالیسی فیصلہ کرنے والا ہے۔ تاہم سرمایہ کاروں کو Interest Rate سے زیادہ Rate Hike Program کے جاری رہنے یا بند ہونے کے حوالے سے جیروم پاول کی پریس کانفرنس کا انتظار ہے۔ جو کہ بدھ کے روز FOMC اجلاس کے اختتام پر منعقد ہو گی۔ یاد رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد Global Financial Crisis کے آغاز سے لے کر اب تک فیڈ 12 بار ٹرمینل ریٹس میں اضافہ کر چکا ہے۔

اسکے باوجود امریکہ میں Headline Inflation نیچے لانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا اور گذشتہ ماہ CPI کی شرح 3 فیصد سے اوپر رہی۔ جس سے مارکیٹس میں Recession کا رسک فیکٹر دوبارہ سر اٹھا رہا ہے اور بغیر کسی سمت کے ٹریڈ جاری ہے۔

اس فیصلے کے سامنے آنے پر مارکیٹ پلیئرز کو فیصلہ کن ڈائریکشن مل جائے گی اور ٹریڈنگ والیوم میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اگر FOMC اجلاس کے بعد چیئرمین فیڈ اپنی پریس کانفرنس میں پالیسی ریٹس میں اضافہ آنے والے مہینوں میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں تو امریکی ڈالر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کر جائے گا اور سلور سمیت دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے گراوٹ کے شکار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ مستقبل قریب میں نرم مانیٹری پالیسی کے عندیے سے رواں ماہ Cash Rate میں اضافے کے باوجود بھی امریکی ڈالر اپنی سمت کھو سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے سلور 24.50 کے قریب دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ اور کوئی واضح سمت نہ ہونے کی وجہ سے طلب (Demand) موجود ہونے کے باوجود اس دھات کی ریلی اسٹرینتھ حاصل نہیں کر پا رہی۔ اسکے باوجود وسیع تناظر میں سلور کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی رہے گا اور 24.00 کا لیول بریک ہونے تک نقرئی دھات اپنی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

سلور کی قدر میں کمی ، امریکی ڈالر کی بحالی اور FOMC کا انتظار

اسوقت بھی سلور اپنی 20 روزہ ایکسٹینڈڈ موونگ ایوریج سے اوپر ہے جو کہ ہمیشہ خریداری کی بڑی لہر اور بلز کو متحرک کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 24.45, 24.30 اور 24.10 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 24.60, 24.75 اور 24.90 ہیں۔ آج کی ٹریڈ میں اسکا محور (Pivot) 24.50 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button