پائپ لائن کے بند ہونے سے WTI کی قیمت میں اضافہ۔
امریکی خام تیل (Crude oil ) WTI کی قیمت میں صبح کے ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) سے گراوٹ نظر آ رہی تھی۔ روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے منصوبے (Price Cap Plan) کے نفاذ کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث Crude Oil کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ لیکن آج یورپی سیشن کے دوران بڑی امریکی پائپ لائن TC Energy لیکیج کے بعد بند ہونے کے نتیجے میں WTI کروڈ آئل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے امریکی خام تیل WTI آج کے سیشن میں 2 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 2.97 ڈالرز اضافے کے ساتھ 72.97 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ پائپ لائن انتظامیہ نے بڑے پیمانے میں لیکیج کہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 لاکھ 22 ہزار بیرل تیل یومیہ سپلائی سسٹم سے منقطع ہو گئی ہے۔عالمی ماہریں نے آنیوالے دنوں میں WTI کی قیمت میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔