پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا انتہائی مثبت اختتام ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر کی مسلسل بحالی اور عالمی اسٹاکس ( Global Stocks ) میں تیزی کی وجہ سے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج کے لئے رواں ہفتہ انتہائی حاصلات ( Gains ) کے ساتھ انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ کر چکا ہے۔ آج KSE100 انڈیکس 549 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 42 ہزار کی انتہائی اہم نفسیاتی حد ( Resistance ) کو عبور کرتے ہوئے 42160 پر بند ہوا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 290 پوائنٹس اوپر 15894 پر اختتام پزیر ہوا ہے۔ آج حصص بازار (Share Market ) میں 44 کروڑ 22 لاکھ حصص کا لین دین ہوا ہے۔ جن کی مجموعی مالیت 13 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button