PSX میں تیزی،پرافٹ ٹیکنگ اور قدرے مثبت اختتام، کل جمعتہ الوداع کی تعطیل

PSX میں دن کا آغاز تیزی کے رجحان سے ہوا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے معاشی امداد کی یقین دہانی کے سرمایہ کاروں پر مثبت اثرات دیکھے گئے۔ تاہم 40400 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) سے اوپر شدید فروخت اور پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد KSE100 انڈیکس اپنا لیول برقرار نہ رکھ سکا۔ تاہم دن کا اختتام 79 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40205 پر ہوا۔ آج اسکی بلند ترین سطح 40418 اور کم ترین 40126 رہی

۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی کاروباری سرگرمیاں 28 پوائنٹس کی تیزی سے 14989 رہی۔ ایک موقع پر انڈیکس 15087 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تاہم جمعتہ الوداع کی تعطیل اور طویل ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کہ طرف سے شدید فروخت سے دن کا اختتامیہ 15 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے ہوا۔ تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14949 سے 15087 کے درمیان رہی۔

متحدہ عرب امارات کی معاشی امداد، مارکیٹ پر مثبت اثرات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز شروع ہونیوالی تیزی کی لہر آج بھی جاری رہی۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے IMF پروگرام کیلئے بیرونی فائنانسنگ کی یقین دہانی اور اضافی امداد کی توقعات وہ فیکٹر ہے جس نے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

گذشتہ چار ماہ سے جاری طویل مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جن امور پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ان میں سرفہرست ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے دوست ممالک سے معاشی امداد کی تحریری یقین دہانی سرفہرست ہے۔ چین اور سعودی عرب عالمی ادارے کو پاکستان کیلئے بھرپور امداد کی ضمانت دے چکے ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات اگرچہ بیل آؤٹ پیکیج کا وعدہ کر چکا تھا۔ تاہم تحریری گارنٹیز کے معاملے پر اس کے کچھ تحفظات تھے۔

پاکستان وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست خلیجی ملک نے اس سلسلے میں حامی بھر لی ہے۔ اس کے علاوہ قطر، بحرین اور آذربائیجان بھی سنگین مالی مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے تیار ہیں۔ جس کے بعد IMF کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے مثبت بیانات

دریں اثناء مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کیلئے IMF کے ڈائریکٹر جہاد ازعور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا۔ اور آئی۔ ایم۔ایف کا پروگرام جلد مکمل کرے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ IMF کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے بارے میں بیان آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس تمام پیشرفت سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن عید الفطر سے پہلے صرف دو ٹریڈنگ سیشنز ہونے کی وجہ سے اپریل کا اختتامیہ ملے جلے رجحان پر ہونیکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button