پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ ملا جلا رجحان
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ہفتے کے آخری کاروباری دن کے پہلے سیشن کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جاری کی جانیوالی Business Confidence Report کے منفی اعداد و شمار بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی لانے کا باعث بنے ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کے تاریخ کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد پاکستانی فائنانشل مارکیٹس کوششوں کے باوجود بھی اپنے ردھم میں واپس نہیں آ رہیں۔
آج KSE100 انڈیکس 52 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41599 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 41735 اور کم ترین لیول 41550 رہا ہے۔ انڈیکس میں سرمایہ کاری کا والیوم انتہائی کم ہے جس کا اندازہ آج ہنڈرڈ انڈیکس کے شیئر والیوم سے لگایا جا سکتا ہے۔ اسوقت نماز جمعہ کے وقفے سے پہلے کے اختتامی لمحات میں ٹریڈ ہو رہی ہے اور اب تک KSE100 میں محض1 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے جو کہ کل اسی وقت تک ٹریڈ ہونیوالے شیئرز سے 10 گنا کم ہے۔ KSE30 انڈیکس 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15363 کہ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر بھی سرمایہ کاری کی صورتحال ہنڈرڈ انڈیکس سے مختلف نہیں ہے اور اب تک محض 87 لاکھ شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔