چینی اسٹاکس میں ملا جلا، جاپانی مارکیٹ میں منفی اور ہانگ کانگ میں مثبت رجحان۔

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں دیگر عالمی مارکیٹس کی طرح اتڑ چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Midterm elections) کے نتائج کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف FTX گیٹ اسکینڈل کے اسٹاکس ہر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج Shinghai Composite میں 6 ہوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 3081 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ Hangseng میں آج تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس 237 ہوائنٹس کے ساتھ انڈیکس 17562 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Kospi آج 11 پوائنٹس نیچے 7146 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

اگر Nikkei225 کا جائزہ لیں تو یہاں شدید گراوٹ ہے۔ ین اور اسکے ساتھ منسلک سرمایہ کاری بانڈز کی قدر میں اضافے کی وجہ سے اسٹاکس پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 300 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ اپنے اختتامی سیشن میں 28 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑ کر 27963 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) میں HSI کی طرح قدرے مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 36 پوائنٹس مستحکم ہو کر 3283 پر مثبت مومینٹم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ TSec50 میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization) اور مثبت مومینٹم موجود ہے۔۔ انڈیکس 167 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14174 پر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیائی اسٹاکس بینچ مارک CNBC100 میں آج ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس محض 1 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 7573 پر سست روی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button