کرپٹو اپڈیٹس: FTX ایکسچینج کی فروخت اور کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ

 عالمی کرپٹو مارکیٹ (Crypto Market) ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کی شکار ہو گئی ہے۔ کرپٹو ٹوکن (Crypto Token) ایف۔ٹی۔ٹی (FTT) گزشتہ رات امریکی سیشنز (American Sessions) سے ہی گراوٹ کا شکار ہے جسکی بنیادی وجہ Binance کے ساتھ FTX Exchange کی فروخت کا معاہدہ ہے جس کے بعد کرپٹو میں شدید سیلنگ دیکھی گئی ہے اور FTT Coin آج 80 فیصد گراوٹ کے ساتھ 5 ڈالر کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔۔ رواں سال مئی میں عدم استحکام کے شکار ہونے کے بعد  کرپٹو مارکیٹ ابھی تک پوری طرح نہیں سنبھل سکی تھی کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرپٹو ایکسچینج FTT کی فروخت کے کے معاہدے کے منظر عام پر آنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ ایک بار پھر شدید گراوٹ کی شکار ہو گئی۔گزشتہ یفتے کے دوران  ٹیرا کے لیونا کوائن (Terra’s Luna ) کے دوبارہ 250 فیصد اضافے کے بعد  بحران کی شکار کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں معمول پر آ رہی تھیں۔ لیکن بائنانس-ایف ٹی ایکس معاہدے کے بعد کرپٹو کے سرمایہ کار ایک بار پھر عدم تحفظ کا شکار ہو کر اپنے اثاثے فروخت کر رہے ہیں۔

گذشتہ دو روز کے دوران ڈیجیٹل صارفین کے پسندیدہ کرپٹو ٹوکن FTT کی قدر میں 80 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ اسٹیبل کوائن 20 ڈالرز کی سطح سے گراوٹ کے بعد محض 5 ڈالر پر آ گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ وال اسٹریٹ میں دوران ٹریڈ کرپٹو ٹوکنز کی فروخت کےبعد ٹیکنالوجی کے اسٹاکس بالخصوص ٹیسلا (Tesla) اور ٹوئٹر (Twitter) میں 54 بلیئن ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری ہے جس کے بعد FTT کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے کرپٹو مارکیٹ میں ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں 24 سو ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی 20 ہزار اور 19 ہزار کے اہم ترین نفسیاتی سپورٹ لیولز کو توڑ کر 18344 ڈالرز فی کوائن پر آ گئی ہے۔ جبکہ ایتھیریم (ETH) بھی شدید منفی مومینٹم کا شکار ہے اور آج نمایاں گراوٹ کے بعد 1500 اور 1400 ڈالرز کے سپورٹ لیولز توڑ کر 1319 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج بائنانس کوائن (BNB) بھی 17 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 319 ڈالرز فی کوائن پر فروخت ہو رہا ہے۔ لائٹ کوائن (LTC) کی قدر میں بھی 19 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد LTC بھی 57 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔آج ایولانچ (Avalanche) 7 فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 16 ڈالرز فی کوائن پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button