US Philly Fed Service Index جاری ، امریکی ڈالر کا جارحانہ انداز برقرار ۔

سروے کے مطابق رواں ماہ انڈیکس منفی 16.6 فیصد رہا۔

US Philly Fed Services Index جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر کا جارحانہ انداز برقرار ہے۔ جبکہ سرمایہ کار محتاط انداز میں ٹریڈنگ جاری رکھے ہوے ہیں.

US Philly Fed Index کی تفصیلات۔

فیڈرل ریزرو فلاڈیلفیا کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کاروباری سرگرمیوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور سروسز انڈیکس منفی 16.6 فیصد رہا۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ منفی 13.3 فیصد تھی۔

US Philly Fed Service Index جاری ، امریکی ڈالر کا جارحانہ انداز برقرار ۔

رواں ماہ فرم لیول کاروباری سرگرمیوں کی سطح منفی 5.5 فیصد رہی۔ جبکہ سابقہ سروے میں یہ لیول منفی 0.5 فیصد تھا۔ شعبے میں نئے آرڈرز کی تعداد منفی 9.2 فیصد رہی ہے۔ اس سے قبل کے اعداد و شمار منفی 16 فیصد تھے۔ رہورٹ کے مطابق کل وقتی ملازمتوں میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اگست 2023ء کے ڈیٹا میں 8.1 فیصد کانٹریکٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ رہورٹ کا واحد مثبت پہلو اجرت اور بینیفٹس میں ہونیوالا اضافہ ہے جو کہ 40.3 فیصد ہوا ہے۔ جبکہ گذشتہ ڈیٹا میں یہ لیول 33.7 فیصد تھا۔

رپورٹ سے کیا ظاہر ہو رہا ہے۔ ؟

رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق اگرچہ سروسز کا بنیادی انڈیکس کم ہوا لیکن نئے آرڈرز کی تعداد اور اجرت میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں میں آنیوالے اضافے اور افراط زر میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

سروے رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں گولڈ ، اسٹاکس اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

US Philly Fed Service Index جاری ، امریکی ڈالر کا جارحانہ انداز برقرار ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button