پیسیفک ایشیاء فاریکس اپڈیٹ: جاپانی ین کی قدر میں کمی۔ آسٹریلین ڈالر مستحکم

آج آسٹریلین اور ایشیا پیسیفک مارکیٹس میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 148 کی سطح سے اوپر 148.6 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 144 کی نفسیاتی حد کو عبور کر کے 144.91 سے اوپر اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) بھی 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 92.79 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) اپنی حاصلات (Gains ) میں مسلسل اضافہ کر کے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کر رہا ہے۔ آج سڈنی سیشنز (Sydney Sessions ) اور اس کے بعد ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific FX ) کے آغاز ہی سے آسٹریلین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب سے مقابلے میں مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت آسٹریلین ڈالر 0.005 فیصد اوپر 0.6250 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ آج ایک موقع پر 0.6310 پر بھی ٹریڈ کرتا ہوا نظر آیا

آگے بڑھتے ہوئے نظر ڈالتے ہیں نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) کا جو کہ 0.002 فیصد تیزی کے ساتھ 1.1150 کی سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر 0.004 تیزی کے ساتھ 0.56 کی سطح پر مستحکم ہے۔ اگر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر کا جائزہ لیں تو 0.003 فیصد اضافے کے بعد Aussies Dollar. اسوقت انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ 0.863 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button