گولڈ 1800 ڈالر کی سطح کے قریب اور 200SMA سے اوپر جانے کی کوشش میں
سونے (Gold) میں سوموار کے روز 1753 کی سطح پر غیر معمولی خریداری (Buying) نظر آئی۔ کئی ممالک کے مرکزی بینکوں نے بھی بھاری سرمایہ کی ہے۔ اگرچہ امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی قدر (Gains) میں ہونیوالا اضافے سے کماڈٹیز اور اسٹاکس کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے تاہم امریکی CPI کے جاری ہونے کے بعد سے سونے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اتوار کو فیڈرل ریزرو (Fed) کے گورنر کرسڑوفر والر کے دسمبر میں شرح سود میں اضافے اور سخت مانیٹری پالیسی کو جاری رکھنے کے بیان کے بعد امریکی ڈالر اور اس کے بانڈز کی قدر میں اضافہ اور گولڈ قدرے نیچے جاتا ہوا دکھائی دیا کیونکہ اکتوبر کی CPI کے مثبت اعداد و شمار کے بعد نرم مانیٹری پالیسی اور شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے تسلسل کے ٹوٹنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ چنانچہ امریکی ڈالر میں تیزی کے نتیجے میں سونے کی طلب (Demand) میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور اسکی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ لیکن FOMC کی اگلی میٹنگ میں 75 کی بجائے 50 بنیادی پوائنٹس کے ایجنڈے کی خبروں کے بعد گولڈ 1745 کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ سے اعپر 1753 کی سطح پر اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آیا۔ اس سطح پر ہونیوالی خریداری کے نتیجے میں اب سنہری دھات 1770 کے قریب مسلسل تیزی کے موڈ میں نظر آ رہی ہے اسکا اگلا ہدف 1785 کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کرنے کے بعد ممکنہ طور پر 1800 کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) کا حصول ہے۔
سونے کی قدر میں تیزی کے باوجود سرمایہ کار 1785 کی مزاحمتی حد کے قریب محتاط نظر آ رہے ہیں جس کے باعث گولڈ اس وقت ایک مخصوص رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیونکہ چین کی کمزور شرح نمو کے بعد ایک بار پھر عالمی کساد بازاری (Global Recession) کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ تاہم کئی سنٹرل بینکس کی طرف سے گولڈ کی زبردست خریداری کے باعث اسکے 18 سو کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ٹیکنیکی نقطہ نظر کے ساتھ 100SMA کو مئی 2022ء کے بعد پہلی بار ٹوٹنا ایک Bullish Sign نظر آ رہا ہے۔ اسکے علاوہ 1750 کی سطح پر مضبوطی کے آثار بھی اسے 200SMA کے قریب لا رہے ہیں۔ اسوقت گولڈ کی قدر میں تیزی کے لئے پورا منظر نامہ موجود ہے۔ اسوقت 18 سو کی سطح کے قریب استحکام اسے ایک Bullish ریلی کے ساتھ کسی بھی وقت 18 سو ڈالرز سے اوپر پہنچا سکتی ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 14 پر ہے۔ جو کہ حد سے زیادہ خریداری (Over bought) زون ہے۔ نیچے کی طرف 1753 کا محور (Pivot) اسے مزید نیچے جانے سے روک رہا ہے اور بار بار گولڈ کی قیمت اسی سطح سے اپنی اگلی مزاحمتی حد (Resistance Level) یعنی 1785 کے قریب چلا جاتا ہے۔ کیونکہ 18 سو کے نفسیاتی ہدف سے پہلے مضبوط ترین مزاحمتی سطح یہی ہے۔ جس کے بعد اگلی نفسیاتی حد 18 سو کے ہندسے کو عبور کرنے کے بعد 1815 کی سطح ہے جبکہ تیسری حد 1845ہے اگر موجودہ سطح 1770 سے نیچے کی طرف سپورٹ لیولز دیکھیں تو 1745 اور 1730 جبکہ تیسری مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ 1710 ہے۔ اسوقت اسکے ارتکاز (Bias)میں کسی کمزوری کا واضح نتیجہ تینوں نفسیاتی سپورٹ لیولز کے ٹوٹنے اور 1685 کی سطح تک گراوٹ کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔