یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان ، اطالوی حکومت نے بینکوں پر ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کر دیا

دو روز میں بینکنگ اسٹاکس 20 فیصد گراوٹ کے شکار ہوئے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اطالوی حکومت کی طرف سے بینکوں پر عائد کئے گئے ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس میں صورتحال معمول کی طرف آتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

اطالوی بینکنگ بحران نے یورپی اسٹاکس کو کیسے متاثر کیا ؟

گذشتہ روز شروع ہونیوالے اطالوی بینکنگ بحران سے عالمی نظام زر کے بکھرنے کی افواہیں سرعت سے پھیل رہی اور 24 گھنٹوں کے دوران بینکنگ اسٹاکس نے 20 فیصد سے زائد قدر کھو دی۔ آج ایشیائی مارکیٹس میں زبردست سیلنگ نظر آئی بتاتے چلیں کہ اٹلی میں حکومت کی طرف سے بینکوں پر عائد کئے جانیوالے بھاری ٹیکس کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں سے بڑی تعداد میں اکاؤنٹ ہولڈرز اپنی رقوم نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔

صرف اٹلی ہی نہیں بلکہ پورے یورپ اور امریکہ میں عالمی نظام زر ڈوبنے کے خدشے سے بینکنگ اسٹاکس کی پوزیشنز فروخت ہوتی رہیں جسکے براہ راست اثرات اسٹاک مارکیٹس پر پڑے۔ ایسے میں مارکیٹس کا مجموعی منظرنامہ بھی منفی ہو گیا ہے۔

قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملٹی نیشنل بینکوں کے ڈیفالٹ سے ایسے ہی خطرہ پیدا ہوا تھا جبکہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک بھی افواہوں کی زد میں آ کر دیوالیہ ہوا تھا۔ اطالوی حکومت کی طرف سے وضاحت کے باوجود بینکوں کے باہر اثاثے لیکوئیڈیٹ کرنے والے افراد کی لائینیں لگی رہیں۔ معاشی ماہرین کئی بڑے بینکوں میں بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے۔

مارکیٹ کی صورتحال

FTSE100 انڈیکس 65 پوائنٹس کی تیزی سے 7593 پر آ گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 7599 رہی۔ جبکہ برطانوی بینچ مارک میں 7 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان

Dax30 میں بھی مثبت سمت میں ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 172 پوائنٹس کی تیزی سے 15947 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15876 سے 15983 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 2 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان

دو روز تک شدید مندی کی شکار رہنے والی FTSEMIB میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 557 پوائنٹس اوپر 28500 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 28 کروڑ سے زائد ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں 80 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی۔ جس کے بعد یہ 11137 پر آ گیا۔  CAC40 کا جائزہ لیں تو یہ 98 پوائنٹس اوپر 7367 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 12 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button