یورو اور سوئس فرانک مستحکم، برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ
آج امریکی ڈالر کے خلاف مجموعی طور پر یورپی کرنسیز کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے فیصلے کے پیش نظر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) آج 0.22 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) 1.086 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.6830 پر آ گیا ہے۔
آسٹریلین ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 2.01 فیصد مستحکم ہو کر 1.5870 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف یورو (EUR/NZD) 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 1.6750 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.16 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9890 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کے خلاف یورو (EUR/GBP) 1.150 فیصد اضافے کے ساتھ 0.8700 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.01 فیصد مندی کے ساتھ 0.6830 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاونڈ (GBP/USD) آج 1.514 فیصد کمی کے ساتھ 1.2230 پر مندی کا شکار نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔