گولڈ کی قدر میں بحالی، US Bonds Yields میں کمی

گولڈ کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی کے بعد سنہری دھات اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کر رہی ہے۔

گولڈ کی قدر میں بحالی کی لہر

آج یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران گولڈ میں بحالی کی لہر کا آغاز ہوا۔ جبکہ امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران توقعات سے زیادہ Weekly US Jobless Claims کے سامنے آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی۔

جاری ہونیوالے اعداد و شمار سے امریکی لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کا دباؤ ظاہر ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ محض ایک ہفتہ قبل U.S Non Farm Payroll کی ریڈنگ تمام تخمینوں کو مات دے گئیں۔ تاہم آج کا ڈیٹا اسکے برعکس مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

معاشی ماہرین آج کی ہفتہ وار رپورٹ کو افراط زر کے شاک سے تعبیر کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے کئے جانیوالے سروے میں امریکی عوام نے رائے دی ہے کہ کساد بازاری (Recession) کے خطرے کو کنٹرول کئے بغیر نرم مانیٹری پالیسی اختیار کرنے سے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) اور Headline Inflation میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس سے بیروزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ حالیہ دنوں میں فیڈرل ریزرو (Fed) کے پالیسی ساز اراکین Rates Raising Program بند کرنے اور شرح سود (Interest rate) میں کمی کے اشارے دیئے ہیں جس سے امریکی ڈالر کے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

اگرچہ ہفتے US Debit Ceiling Bill  ایوان نمائندگان (Congress) اور  سینیٹ سے پاس ہونے کے بعد قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ تاہم اسکے باوجود معاشی صورتحال اتنی پیچیدہ ہے کہ عالمی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کسی بھی مثبت ٹریگر سے واضح ڈائریکشن حاصل نہیں کر رہا اور ٹریڈنگ والیوم بھی معمول سے کم ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ اپنے Ascending Channel کی ٹرینڈ لائن اختیار کر رہا ہے۔ جو کہ 30 مئی کی کم ترین سطح 1932 کے قریب سے دوبارہ اوپر کی طرف بحال ہوا آج اس کی کم ترین سطح 1947 رہی۔ یہ اپنی 21 روزہ Moving Average کی طرف اسٹرینتھ حاصل کر رہا ہے۔

گولڈ کی قدر میں بحالی، US Bonds Yields میں کمی

اسکے سپورٹ لیولز 1954، 1935 اور 1920 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1990، 1975 اور 2010 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے Bullish ایریا میں داخل ہو جائے گا۔ گولڈ کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 40 کی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button